ضمنی الیکشن کا التوا ‘ اے این پی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
سکول ‘کالجز کھل چکے‘الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ‘ 25ستمبر کو پولنگ کا حکم جاری کرنے کی استدعا
پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخابات کے التوا کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ صدر اے این پی پختونخوا و نامزد امیدوار این اے 24 چارسدہ ایمل ولی خان کی جانب سے رٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ،جس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اے این پی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا الیکشن کمیشن نے سیلاب وجہ بتائی حالانکہ چارسدہ سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع تھا جہاں زندگی معمول پر آچکی ہے، سکول اور کالجز کھل چکے ہیں۔ اسی طرح دہشتگردی کو بھی ایک وجہ بتائی گئی ہے حالانکہ گذشتہ عام انتخابات میں امن کی مخدوش صورتحال کے باوجود انتخابات ہوئے۔ہ بھی استدعا کی گئی ہے الیکشن کمیشن کو جاری شیڈول کے مطابق 25ستمبر کو پولنگ کا حکم جاری کیا جائے اور حتمی فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ بھی معطل کیا جائے۔