نیب زدگان ہرگز سیلاب متاثرین کے مسیحا نہیں ہوسکتے :رانا شہزاد اکبر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما معروف قانون دان رانا شہزاد اکبر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نیب زدگان ہرگز سیلاب زدگان کے مسیحا نہیں ہوسکتے حالیہ سیلا ب نے متحدہ حکومت کی بدانتظامی اور بیڈگورننس کوپوری طرح بے نقاب کر دیا ہے نااہل حکمران ملک میں ہولناک سیلاب کے نتیجہ میں آنیوالی اندوہناک تباہی کے باوجود بلیم گیم سے باز نہیں آرہے مصیبت زدگان کی امداد کے نام پرشعبدہ بازی اور منافرت پر مبنی بیان بازی افسوسناک ہے سیلاب زدگان کی بحالی وآباد کاری کیلئے بیانات نہیں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔