• news

پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ‘ تمام سازشیں ناکام ہونگی : شکیل عطاء اللہ 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چودھری شکیل عطاء اللہ ورک نے ضلع کونسل اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر چودھری فضل ورک،حاجی فلک شیر ورک ، سیٹھ عبدالخالق ، راناماجد علی ، سیٹھ رمضان سمیت دیگر موجودتھے اس موقع پر گفتگو کرتے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چودھری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہاکہ پنجاب حکومت گراس روٹ لیول پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں حکومت گرانے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی ۔

ای پیپر-دی نیشن