عمران خان کے کامیاب جلسوں نے پی ڈی ایم کی نیندیں حرام کردیں: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کامیاب جلسوں نے پی ڈی ایم کی نیندیں حرام اور بے چینی بڑھا دی ہے،حکومت کے پاس نوٹ کی طاقت اور کپتان عمران خان کے پاس ووٹ کی طاقت ہے،عمران خان ایک حقیقت ہے سازشوں سے اس کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،قوم مائنس عمران خان سے متعلق ہر سازش ناکام بنا دے گی،13 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں،عمران خان کا ٹیکنیکل اوٹ کسی صورت میں عوام قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگا کر قوم کو دھوکہ دیا،حکمرانوں نے عوام کو کمر توڑ مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا حکمران بجلی کے بھاری بلوں کے ذریعے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں مراعات یافتہ طبقہ بجلی کے بل ادا نہیں کر سکتا تو ایک مزدور،دیہاڑی دار کیسے ادا کر سکتا ہے،اشیا خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں گرانقدروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا راج ہے،حکمران اپنے مقدمات کیس ختم کرانے میں مصروف ہیں۔