برصغیر میں ترویج دین کیلئے حضرت علی ہجویریؒ کی خدمات قابل قدر : ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ برصغیر میں اسلام کے پھیلاؤ کیلئے سید ہجویر حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کی خدمات قابل قدر ہیں آپؒ نے اپنے پیر بھائی حضرت میاں حسین شاہ زنجانی کے بعد لاہور میں ترویج دین کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی اپنے اخلاق، مذہب اور علم و فضل سے دین پھیلایا آپ کی کتاب کشف المعجوب تصوف اور دینی تعلیمات کی بہترین کتاب ہے بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل سے ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں حضرت علی ہجویری نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا انتہا پسندی سے بچنے کی تلقین کی ناصرف برصغیر بلکہ دنیا بھر کے لوگوں نے آپؒ کی تعلیمات سے استفادہ کیا بزرگان دین کے آستانے فیض کے سر چشمے ہیں ۔