• news

 افسر ایسی غلط فہمی دور کر لیں‘ہر علاقے  کا دورہ نہیں کرونگا:کمشنر 


لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا ہے کہ افسران غلط فہمی دور کرلیں کہ میں لاہور کے ہر علاقہ کا دورہ نہیں کرونگا۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے صاف ستھرا لاہور و شہری سہولیات کیلئے مصری شاہ کے بازاروں کا دورہ کیا۔صفائی، سٹریٹ لائٹس اور پیچ ورک کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے مصری شاہ کی سو فیصد سٹریٹ لائٹس اور روزانہ مکمل صفائی کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا۔ کمشنر لاہور نے 7دنوں کے بعد بھی مصری شاہ کا دورہ شیڈول کرلیا۔کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ میری ہدایات کے مطابق عملدرآمد نہ ہوا تو متعلقہ افسر اپنے آپ کو معطل سمجھے۔ کمشنر لاہور کی حیثیت سے لاہور کے شہریوں کیلئے سہولیات فراہمی کا خود دورے کر کے جائزہ لے رہا ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن