موجودہ حالات میں لڑائی نہیں، سیلاب متاثرین کا بوجھ اٹھانا ہوگا: نرگس فیض ملک
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے عمران خان سے کہا ہے کہ یہ وقت سیاسی لڑائیوں اور جلسے جلوس کرنے کا نہیں بلکہ متاثرہ افراد کا بوجھ اٹھانے کا ہے ۔سیلاب زدہ علاقوں میں شاید ہی ایسا کوئی گھر ہو جو محفوظ ہو،بستیوں کی بستیاں تباہ ہو چکی ہیں ۔ہمیں مل کر ان لوگوں کی بحالی کی جدوجہد کرنا ہو گی۔