• news

رانا تنویر حلقہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں:طاہر اقبال 


شرقپور شریف (نامہ نگار) رانا تنویر کے بڑے بڑے جلسہ دیکھ کر پی ٹی آئی کی قیادت نے الیکشن کمیشن میں کمپلین کی جس سے رانا تنویر کو بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے سکیورٹی واپس لی رانا تنویر کا حلقہ میں ہونے سے ان کی گھبراہٹ بڑھ چکی تھی ہمارے قائد حلقہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر کے مقررہ کردہ نمائندہ این اے 114 کے کوآرڈینیٹر رانا طاہر اقبال نے بھنگو ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا شہر کی کسی بھی یوسی سی میں الیکشن رکھ لیں اور کسی معتبرکو الیکشن کمیشن بنا دے پھر جس کو اللہ عزت دے وہی عوام کا ایم پی اے ہوگابھاگنے والے نہیں بھگا کر دم لیں گے پیسوں کے حوالے سے میرے اوپر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ اس میں کوئی صداقت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن