• news

انتخابات ملتوی کر کے حکومتی اتحاد کو شکست سے بچایا گیا:حاجی اسماعیل 


الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) ضمنی انتخابات ملتوی کر کے حکومتی اتحاد کو شکست فاش سے جان بوجھ کر بچایا گیاان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما سابقہ ممبر ضلع کونسل حاجی اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے تھے وہاں کوئی سیلاب نہیں آیا 13 حلقوں میں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کیلئے کوئی مشکل کام نہیں تھا لیکن پی ڈی ایم کا آلہ کار بن کر انہیں شکست فاش سے بچایا ملتان ، ننکانہ‘ فیصل آباد کراچی ودیگر سیلاب کی زد میں نہیں تھے مگر عوامی سیلاب کے ڈر سے بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن