عمران خان محب وطن ‘ جمہوریت پسند لیڈر ہیں:عبدالرزاق کمبوہ
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالرزاق کمبوہ نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کیخلاف نہیں نہ ہی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سوچ رکھتے ہیں وہ محب وطن پاکستانی اور جمہوریت پسندقومی لیڈر ہیں جنہوں نے قوم کو حقیقی آزادی کی راہ دکھائی اور ملکی خود مختاری کے تحفظ کی جدوجہد شروع کررکھی ہے، عمران خان کے بیانات کے مرضی کے نتائج نکالنے کی بجائے حقائق پر توجہ دی جائے۔