• news

ساف ویمن فٹبال کپ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیپال  کے شہرکٹھمنڈو میں جاری  جاری ساف ویمن فٹبال کپ میں پاکستان کو دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے 0-6 سے شکست دیدی۔قومی ٹیم کو بھارت سے بھی شکست ہوئی تھی ۔ 
 ساف چیمپئن شپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ابتدا سے ہی چھائی رہی اور اپنے تجربے سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے پاکستان ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا۔مونیکا چکما نے تیسرے منٹ میں گول کرکے بنگلہ دیش کو برتری دلائی۔ 28 ویں منٹ میں موسمات شوپنا نے ایک اور گول کردیا۔ 31 ویں اور 35 ویں منٹ میں سبینہ خاتون نے گول کرکے سکور 0-4کیا۔دوسرے ہاف میں ریتو پورنا نے 5 واں اور سبینہ خاتون نے چھٹا گول کیا اور میچ 0-6 سے اپنے نام کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن