• news

پاکستان ‘ انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں علیم ڈار، آصف یعقوب، احسن رضا، شوذب رضا اور راشد ریاض امپاِئرز کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ میچ ریفری کی ذمہ داریاں جاوید ملک کے سپرد ہوگی۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا جبکہ سیریز کا آخری میچ 2 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن