• news

اصل معرکہ آج فائنل ہوگا: شاداب خان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے ہارے ہیں لیکن اصل معرکہ فائنل میں ہوگا۔ ایشیا کپ جیت کر سیلاب زدگان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے، وطن سے دور یہ مناظر دیکھ کر سکواڈ میں شامل ہر رکن دکھی ہے۔پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد بھی ہماری ٹیم پْراعتماد تھی۔ میچ آخری اوور تک گیا تھا، بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

ای پیپر-دی نیشن