• news

نسیم شاہ فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گا: کوچ سلیمان قادر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کلب کرکٹ میں نسیم شاہ کے کوچ سلیمان قادر کہتے ہیں کہ فائنل میں بھی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ؎وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں مجھے پہلے دن سے ان پر بہت اعتماد ہے۔  افغانستان کے خلاف بھی نسیم کی بیٹنگ دیکھ کر حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ وہ بڑے شاٹس کھیلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ جب وہ بیٹنگ کرنے آیا تو مجھے یقین تھا کہ دو چھکے ضرور لگائے گا۔ نسیم شاہ کی کارکردگی پر بہت خوشی ہوئی یہ عبدالقادر انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلئے بھی اعزاز کی بات ہے کہ اکیڈمی کا کرکٹر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہا ہے۔ نسیم ذہنی طور پر بہت مضبوط اور سمجھدار کرکٹر ہے۔ وہ نئے اور پرانے گیند کا بہتر استعمال جانتا ہے اسے موقع ملا ہے اور وہ بھرپور انداز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن