خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس، التوا مانگنے پر عمران کو 5ہزارجرمانہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر دفاع خواجہ آصف کےخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کے کیس میں التوا مانگنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 5ہزار روپےجرمانہ عائد کر دیا گیا۔اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مقف اختیار کیا گیا کہ جلسوں میں مصروفیات کے باعث عمران خان پیش نہیں ہو سکتے۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے التوا مانگنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ کی عمران خان کے بیان پر جرح مخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
عمران خان، جرمانہ
شہباز شریف آئندہ ہفتے ازبکستان پھر امریکہ جائیں گے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزےراعظم شہباز شرےف آئندہ ہفتے ازبکستان اور بعد ازاں امرےکہ کا دورہ کرےں گے۔ ذرائع کے مطابق وزےراعظم ثمرقند میں شنگھائی تعاون تنظےم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزےراعظم ماہ رواں چوتھے ہفتے کے دوران امرےکہ روانہ ہوں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس مےں شرےک ہوں گے۔ ان دونوں اہم غےر ملکی دوروں مےں عالمی راہنما¶ں کی توجہ ملک میں سےلاب کی تباہ کارےوں کی جانب مبذول کرائی جائے گی۔
وزیراعظم دورہ