• news

پنجاب میں 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزم پولیس حراست سے فرار


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں پولیس کی لاپروائی کے باعث 8 ماہ کے دوران 33 خطرناک ملزموں کے حراست سے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبے میں پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث حراست سے ملزموں کے بھاگنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ برس بھی اسی دورانیے میں 25 ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں برس سب سے زیادہ ملزم لاہور پولیس کی حراست سے فرار ہوئے جن کی تعداد 11 بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ برس لاہور پولیس کی حراست سے 5 ملزم فرار ہوئے تھے۔ رواں سال سنگین جرائم کے ملزمان کے خلاف کام کرنے والے سی آئی اے یونٹ سے بھی 3 ملزم فرار ہوئے۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ سے 3‘ گوجرانوالہ سے 4‘ راولپنڈی 3‘ سرگودھا سے ایک‘ فیصل آباد سے 6 ملزمان فرار ہوئے۔ ملتان‘ ساہیوال اور بہاولپور سے ایک ایک اور ڈی جی خان سے 3 ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہوئے۔
33 ملزم فرار

ای پیپر-دی نیشن