لاہور، پنڈی سمیت کئی شہروں میں عمران سے یکجہتی کیلئے ریلیاں
لاہور‘ میانوالی‘ راولپنڈی (نیوز رپورٹر + نامہ نگار + اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور اور میانوالی میں موٹر سائیکل ریلیاں نکالی گئیں۔ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد این اے 120سے پی ٹی آئی امیدوار میاں عباد فاروق کی جانب سے کیا گیا۔ ریلی"عمران جان ہماری" کے عنوان سے پریس کلب سے مال روڈ تک نکالی گئی تھی۔ کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت، پی ٹی آئی کارکنوں کی نعرے بازی"عمران ہماری جان" پی ٹی آئی کارکنوں کی نعرے بازی "مائنس ون فارمولا نامنظور" میاں عباد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے۔ پاکستانی قوم چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی عمران خان کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔ میانوالی میں عمران خان سے اظہار یک جہتی کے لیے کامیاب موٹر سائیکل ریلی کے موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر عطاءاللہ خان شادی خیل نے میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے تمام اوچھے ہتھکنڈے مزید عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کر سکتے بلکہ روز بروز قبولیت اور عوامی پزیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا ہمارا اور انٹرنیشنل میڈیا بتا رہا ہے۔ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ دھمیال ہاﺅس، لال حویلی، پبلک سیکرٹریٹ مال روڈ، جھنڈا چیچی، سید پور روڈ ، ابابیل ہاﺅس، کالج روڈ صادق آباد سے ریلیاں مری روڈ پہنچیں، محمد ناصر راجہ، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق،عدنان چوہدری، جازی خان، راجہ راشد حفیظ، محمد عارف عباسی کی قیادت میں ریلیوں کے شرکاءعمران خان کے حق میں اور پی ڈی ایم کے خلاف مسلسل نعرے لگاتے رہے۔ملتان میں بھی عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی قیادت میں ریلیاں چونگی نمبر 9 پرپہنچیں۔ کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ریلیاں