بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر کا تنازعہ حل کرنے کیلئے درخواست گزار کو جرمانہ
نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی سپریم کورٹ نے تنازعہ کشمیر کے حل کی درخواست دائر کرنے والے ایک شخص پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی سے گریجویٹ پربھاکر وینکٹیش دیشپانڈے کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے حوالے سے دائر درخواست پر غور کرنے کے لیے تیار نہیں ۔درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل اروپ بنرجی نے کہا کہ بھارت گزشتہ 70 سالوں میں کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کئی جنگیں لڑ چکا ہے لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔بنچ نے چند منٹ تک سماعت کے بعد کہا کہ وہ درخواست پر غور کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور درخواست گزار پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
بھارتی سپریم کورٹ