ریلوے کا 15 ستمبر سے10مسافر ٹرینیں چلانے کا اعلان
ملتان (جنرل رپورٹر)پاکستان ریلوے نے 10 مسافر گاڑیاں چالانے کا اعلان کیا ہے۔ جو پشاور سے راولپنڈی، لاھور، ملتان اور روہڑی تک اور روھڑی سے پشاور تک 15 ستمبر 2022 سے چلائی جائیں گی۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق خیبر میل 1 اپ، 2 ڈاو¿ن پشاور سے راولپنڈی، لاھور، ملتان، روھڑی اور پھر روہڑی سے سے پشاور تک چلائی جائے گی۔ رحمان بابا ایکسپرس 47 اپ، 48 ڈاو¿ن پشاور سے رالپنڈی، فصیل آباد، روھڑی اور پھر روہڑی سے پشاور تک چلائی جائے گی۔ اسی طرح کراچی ایکسپرس 15 اپ، 16 ڈاو¿ن لاھور سے روھڑی اور روہڑی سے لاھور، تیز گام ایکسپرس 7اپ، 8 ڈاو¿ن راولپنڈی سے روھڑی اور روہڑی سے رالپنڈی، گرین لائن ایکسپرس 5اپ، 6 ڈاو¿ن راولپنڈی سے روھڑی اور پھر روہڑی سے راولپنڈی تک چلائی جائے گی۔ اسی طرح علامہ اقبال ایکسپرس 9اپ، 10 ڈاو¿ن وزیر آباد، سیالکوٹ، ناروال، لاھور، خانیوال، روھڑی اور پھر روہڑی سے وزیرآباد تک چلائی جائے گی۔ فرید ایکسپریس 37اپ، 38 ڈاو¿ن لاھور سے پاکپتن، روھڑی اور پھر روہڑی سے لاہور، قراقرم ایکسپرس 41 اپ، 42 ڈاو¿ن لاھور سے فیصل آباد، روھڑی اور پھر روہڑی سے لاھور، پاک بزنس ایکسپریس 33اپ، 34 ڈاون لاہور سے خانیوال، روہڑی اور پھر اسی طرح روہڑی سے لاہور، جعفر ایکسپرس 39 اپ، 40 ڈاو¿ن پشاور سے راولپنڈی، لاھور، ملتان، روھڑی اور پھر اسی طرح روہڑی سے پشاور چلائی جائے گی۔
10مسافر ٹرینیں