عدالتی حکم پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی بحالی،ملکی سیاست میں ہلچل
اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)عدالتی حکم پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی بحالی ملکی سیاست میں انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے استعفوں کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا عدم اعتماد تحریک انصاف کیلئے سبکی کا باعث ہے موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی یہ مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کواستعفوں پر تحفظات ہیں جسکے لئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تمام مستعفی اراکین اسمبلی کو اصالتا اپنے استعفیٰ کی تصدیق کیلئے بلایا گیاتھا تاہم ایسا نہ ہو سکابعدازاں تحریک انصاف کے لیاری کراچی سے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی جانب سے استعفے کی واپسی کےلئے عدالت سے رجوع کیا گیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے انکی رکنیت بحال کر دی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیاپارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123ارکان سے دستخط لیے گئے استعفے اسپیکر کو بھیجے نہ نام لکھا نہ تاریخ ڈالی واجھ رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قو می اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 11اراکین کے استعفے منظور کرنے کے بعد جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر انہیں ڈی نوٹیفائی کردیاتھا جسے عدالت کے احکامات کے بعد معطل کرانہیں بحال کر دیا گیا ہے ۔
ہلچل