• news

کوئٹہ: 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600، پشاور میں 1950 کا ہو گیا 


لاہور کوئٹہ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ اور پشاور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو لگام نہ دی جا سکی۔ شہر میں آٹے کا بحران بدستور برقرار ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ مقامی افراد کہتے ہیں گندم سیلاب میں بہہ گئی، فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم نہ ہونے سے کئی فلور ملز بند ہیں۔ تاجروں کے مطابق سڑکوں کی بندش سے سپلائی نہیں ہو رہی، اس لئے قمیتیں بڑھی ہیں۔ لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے مہنگا ہو گیا۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 1420 روپے کا ہو چکا ہے۔ پشاور میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو گیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا مہنگا ہو کر 1950 روپے کا ہو گیا ہے۔ شہر میں فلور ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹے کے ٹرک لوٹ لئے جاتے ہیں، کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔
آٹا مہنگا

ای پیپر-دی نیشن