بغاوت کا مقدمہ‘ شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ گزشتہ روز وزیراعظم کی پیشی کے باعث شہباز گل کیس کی کاز لسٹ منسوخ ہو گئی تھی۔ اسلام آ باد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئی کاز لسٹ جاری کی ہے جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ‘ شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔
شہباز گل/ ضمانت