کراچی: کرایہ دار نے زیادتی کے بعد بچی قتل کر دی، قصور، 2 واقعات
کراچی قصور (نیٹ نیوز+ نمائندہ نوائے وقت) کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ بہیمانہ واقعہ محمود آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں مقتولہ کے پڑوسی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم متاثرہ خاندان کا کرایہ دار ہے۔ پرویز کی 10 سالہ بیٹی کافی دیر لاپتہ رہی۔ ذیشان نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں درخواست دی ہے کہ میرا 8/9سالہ بھائی (الف) مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے گیا تو ملزم محمد عرفان اسے ورغلاءپھسلاءکر سٹیڈیم میں لے گیا اور اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کارروائی ہے جبکہ بھیڈیاں کلاں کی رہائشی نسیم بی بی نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دی ہے کہ میں موجود تھی کہ ملزم پرویز آیا اور مجھے بہلاپھسلاءکر ایک خالی بس میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن مصرو ف کارروائی ہے۔
زیادتی