• news

ڈکیتی‘ چوری کی 12 وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے


لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں کی وارداتیں‘ متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ تفصےلات کے مطابق شمالی چھاو¿نی مےں عباد سلیم کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 43 ہزار‘ زیورات، موبائل اور دیگر سامان، باغبانپورہ مےں منےر کی فےملی سے 4لاکھ 5ہزار‘ زیورات اور موبائل، شاہدرہ ٹاو¿ن میں ناصر سے 80 ہزار اور موبائل، ساندہ میں ریاض سے 55ہزار اور موبائل، شادباغ میں غلام سرور سے 34ہزار اور موبائل، سمن آباد میں امیر الدین سے 20ہزار اور موبائل، قائد اعظم انڈسٹریل میں بلاول سے 19ہزار اور موبائل، وحدت کالونی میں حشمت سے 15ہزار اور موبائل، گارڈن ٹاو¿ن میں شفیق سے13 ہزار اور موبائل‘ شفیق آباد میں واجد سے 10ہزار اور موبائل، فیکٹری ایریا میں نواز سے6 ہزار اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چوروں نے رائیونڈ سٹی میں سراج کے گھرکے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے‘ زیورات، اےل سی ڈی، گھڑےاں اور دےگر سامان چوری کر لےا۔ گارڈن ٹاو¿ن، شادمان اور نشتر کالونی سے 3 کارےں، گوالمنڈی اور فےصل ٹاو¿ن سے 2 رکشے جبکہ ماڈل ٹاو¿ن، نیوانارکلی، ہربنس پورہ، شالےمار، باٹاپور، مصطفی آباد اور سندر سے7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
12 وارداتیں

ای پیپر-دی نیشن