3خود کشیاں: والدین کی لڑائی پر لڑکی‘ بیروزگاری سے تنگ 2افراد نے جان لے لی
فیصل آباد‘ مامون کانجن‘ اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) فیصل آباد حالات سے دلبرداشتہ دو افراد‘ماموں کانجن، 14سالہ لڑکی اور اوکاڑہ میں گھریلو ناچاقی پر 2بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق غربت، بےروزگاری اور مہنگائی کے نتیجے میں ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر نادر علی سکنہ شاداب کالونی اور بشارت علی سکنہ شاہ کوٹ نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ نواحی گاو¿ں چک557گ ب بھوجوآنہ میں امین کی اپنی اہلیہ سے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ آج بھی میاں بیوی میں کسی بات پر تلخ کلامی اور توتکار ہو گئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر امین کی 14سالہ بیٹی یاسمین نے گھر کے کمرے کی چھت پر رسی ڈال کر پھندا لے کر اپنی جان لے لی۔ تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کی حدود سبزی منڈی روڈ کی رہائشی دو بچوں کی ماں مہوش نے روزانہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خودکشی کر لی۔
خود کشی