امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون رکن کو دھمکی آمیز پیغامات موصول
واشنگٹن(این این آئی ) بھارتی نژاد امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون رکن پرملا جیاپل کو فون پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرملا جیاپل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے موصول ہونے والی فون کالز کی ریکارڈ ایک ویڈیو کی شکل میں پوسٹ کی۔ ویڈیو کے مطابق انہیں پانچ نامعلوم نمبرز سے کالز موصول ہوئیں۔دھمکی آمیز کالز میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک مرد نے پہلے مغلظات بکیں اور پھر کہا کہ بہتر پے تم اپنے آبائی ملک بھارت لوٹ جا ورنہ تمہارا انجام خطرناک ہوگا۔رکن ایوان نمائندگان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: عام طور پر سیاسی شخصیات اپنی کمزوری ظاہر نہیں کرتیں لیکن میں نے اس کا انتخاب کیا کیوں کہ ہم تشدد کو کسی طور بھی قبول نہیں کر سکتے۔
امریکہ خاتون رکن ،دھمکی