• news

جنوبی وزیرستان‘ ڈی آئی خان میں دھماکے‘ ایک شخص جاں بحق‘ 2 زخمی

جنوبی وزیرستان‘ ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے ورسک میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا‘ ڈی آئی خان میں نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی کے مطابق علاقہ یارک میں ہونے والے دستی بم کے حملے میں دو طالب علم زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن