پنجاب اسمبلی کا اجلاس 4 روز بعد آج دوبارہ شروع ہوگا
لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس چار روز کے وقفے کے بعد آج پیر سہ پہر تین بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے 7ستمبر کو ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس 12ستمبر تک ملتوی کیا تھا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے لئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔