• news

قائداعظم کی 74 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی 

اسلام آباد +کراچی(نامہ نگار+آئی این پی) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 74 ویں  برسی عقیدت و  احترام سے منائی گئی۔ مختلف تقریبات میں بانی پاکستان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا، مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مملکت ِخداداد پاکستان کے بانی اور ہردل عزیز رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی کوششوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11ستمبر 1948ء کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ یہ دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔ قائداعظم محمد علی جناح کے 74 ویں یوم وفات کے موقع پر مختلف تقریبات میں بانی پاکستان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قائداعظم محمد علی جناح  کے مزار پر حاضری دی۔ مزار قائد پہنچنے پر کابینہ ارکان اور چیف سیکرٹری نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کا مزار پر پہنچنے پر استقبال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن