ماں کی قدر کریں، والدہ کی برسی پر مریم نواز کا پیغام
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے والدہ کلثوم نواز کی چوتھی برسی پر پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نے کلثوم نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ’ پیاری امی کی چوتھی برسی کے موقع پر میرا پیغام ان لوگوں کے لیے ہے جن کے پاس ماں جیسی رحمت موجود ہے، ان کی قدر کریں جب تک وہ آپ کے پاس ہیں۔مریم نواز نے لکھا کہ کیونکہ ان کی شفقت نہ پانے اور غیر موجودگی کا درد وہ تکلیف ہے جو آپ کا کبھی پیچھا نہیں چھوڑتا، مریم نواز نے اپنی والدہ کے لیے جنت الفردوس کی دعا بھی کی۔یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر 2018 کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔