• news

قائداعظم کی اصول پسندی‘ اعلیٰ اقدار ہر پاکستانی کیلئے مشعل راہ ہے: حمزہ شہباز

لاہور (نیوز رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ قائداعظم کی اصول پسندی اور اعلیٰ اقدار ہر پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر قائداعظم کے خوشحال پاکستان کا مقصد  انشاء اللہ حاصل کریں گے۔ قائداعظم کا پاکستان ایک مضبوط معیشت‘ سیاسی و سماجی استحکام کا متقاضی ہے۔ مسلم لیگ (ن) قائداعظم کے ارشاد ایمان‘  اتحاد اور تنظیم پر کاربند‘ بابائے قوم کی برسی کے موقع پر ان کی بلندی درجات کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن