شنگھائی تعاون تنظیم‘ 2 روزہ سربراہی اجلاس 15 ستمبر سے شروع شہباز شریف‘ مودی بھی جائیں گے
نئی دہلی (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ازبکستان میں علاقائی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور پاکستان بھی شامل ہیں، جس کا انعقاد سمرقند میں 15 اور 16 ستمبر کو ہوگا۔