• news

بعض عدالتی فیصلے سیاسی عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں: شہزاد سعید چیمہ 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ بعض عدالتی فیصلے سیاسی عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔انصاف کا معیار میرٹ کی بجائے طاقت ہو گا تو اس سے انتشار پھیلے گا۔اپنے ایک بیان میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ ایک فریق کو ڈھیل اور دوسرے کو ذلیل کرنے سے معاملات نہیں سلجھیں گے۔لاڈلے کی تمام تر ہرزہ سرائیوں کے باوجود ریلیف، جسٹس سسٹم پر سوالیہ نشان ہے۔

 شخصیات اور جتھوں کے مطابق فیصلے کرنے والے ریاست کو کمزور کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی آئین ،قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن