حکومت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے منظم پروگرام کا اعلان کرے: عبدالغفار روپڑی
لاہور( خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث کے مرکزی امیرمولانا عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کی مدد کےلئے منظم پروگرام کا اعلان کرے ۔ عملی امدادی کارروائیوں سے اعتماد کا اظہار ہوگا زیادہ تر اعلانات جھوٹ کا پلندہ ہوتے ہیں، یہ بات انہوں نے کے پی کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جانے والے جماعت اہل حدیث اورپاک یوتھ لنک کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے اس وقت ہم ان مظلوم اور بے بس لوگوں کی مدد کے لئے میدان میں نہ نکلے تو آنیوالا وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا ہمیں اپن ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا بلا تفریق رنگ ونسل اپنے بھائیوں کی مدد اور تعاون کریں ۔