پنجاب کے 35 ماڈل بازاروں میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر کے 35 ماڈل بازاروں میں سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی، ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دینے انتظامیہ کو ڈینگی کے معاملے پر کوتاہی نہ برتنے جبکہ 35 ماڈل بازاروں کے منیجرزکو ڈینگی کے تدارک اور روک تھام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کیں، پنجاب کے 35 ماڈل بازاروں جن میں ،بہالپور، لودھراں، وہاری، جام پور، ڈی جی خان، بھکر، لیہ ، ساہی وال ، پاکپتن، حافظ آباد، خوشاب ، گوجرانولہ ، گجرات، چکوال ، بھیرہ، روالپنڈی، فاروق آباد، فیصل اباد ، میانوالی، قصور، سمیت لاہور کے 10 ماڈل بازار جن مین ٹاون شپ ، میاں پلازہ، ہربنس پورہ ،ٹھوکر، وحدت کالونی، شیر شاہ سمیت دیگر بازاروں میںانسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہے اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام در رہے ہیں ۔