والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کےلئے مثبت کردار ادا کریں:سی ٹی او
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹرےفک پولےس لاہور کی کم عمر ڈرائیورزکے خلاف کارروائیاں جاری ہےں ۔رواں سال کے دوران 39 ہزار 989 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔سی ٹی او منتظر مہدی نے کہا کہ والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کےلئے مثبت کردار ادا کریں۔
کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔ یاد رکھیں کہ حادثات کی صورت میں والدین خود ذمہ دار ہوںگے۔
لاہور سمےت صوبہ بھر مےں جا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
لاہور(نامہ نگار)لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔لاہور شہر مےں تمام ایس پیزاور ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے۔شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ گر جا گھروں کو فول پر وف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ مسیحی برادری بڑی تعداد مےں اتوار کو مذہبی عبادات کیلئے گرجا گھروں کا رُخ کرتی ہے جس وجہ سے لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔