کاہنہ:محکمہ ایکسائز کی ملی بھگت، حکومت کروڑوں روپے نقصان
کاہنہ(نامہ نگار)لاہور سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ریجن بی کی زون 14کےسرکل 5 - 6 -7کے علاقوں کاہنہ، گجومتہ، پاک عرب ،دولوخورد اور فیروزپورروڈ میں کانسٹیبل ، انسپکٹراور ای ٹی او کی مبینہ ملی بھگت سے فیکٹریوں ، کمرشل بلڈنگز ،پوش علاقوں کے لگژری گھروں اور رینٹڈ پراپرٹیز کو سیلف شو کرکے حکومت کروڑوں روپے نقصان پہچایاجارہا ہے۔کرپشن کے معاملات سامنے آنے پرڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن بی قمرالحسن نے کرپٹ عناصر اور مبینہ پراپرٹیز کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔ اس سلسلہ میں رابطہ پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن B قمرالحسن نے کہا کہ کرپٹ عناصرکی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔