• news

ریسکیو نے 11 ستمبر محفوظ معاشرے کے قیام کے عہد کےساتھ منایا


لاہور(نامہ نگار) ریسکیو 1122 نے 11 ستمبر محفوظ معاشرے کے قیام کے عہد کے ساتھ منایا ہے ۔ ریسکیو سٹیشنز پر بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کے 74 یومِ وفات پر ان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئےں جبکہ آگ حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی ۔ ڈی جی ریسکیوڈاکٹر رضوان نصےر نے کہا ہے کہ 11ستمبرکو 2012 میں کراچی اور لاہور کے فائر حادثات میں 314 لوگ ہلاک ہوئے۔ نیویارک نائن الےون میں4سو سے زیادہ فائر فائٹرز آپریشن کے دوران فوت ہوئے۔ آج کا دن فائر نقصانات کے حوالے سے نائین الیون سے کم نہیں ہے ۔
 لاپرواہی سے ایک انسانی جان کا ضیاع بہت بڑا المیہ ہے۔ہائی رائز بلڈنگ، کمرشل پلازوں، کام کی جگہوں پہ فائر سیفٹی انتظامات انتہائی ضروری ہیں ۔ رہائشی علاقہ جات، گاڑیوں اور گھروں میں فائر سیفٹی ضروری ہے۔ فائر سیفٹی کی عدم موجودگی مجرمانہ غفلت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن