• news

فیروزوالہ:ڈاکوﺅں نے اخبار فروش کولوٹ لیا،مزاحمت پر زخمی،آئی جی نوٹس لیں


فیروزوالہ( نامہ نگار) شاہدرہ کے قریب ڈاکوو¿ں نے اخبارکے کارکن بابر علی کو روک کر لوٹ کر مزاحمت پر شدید زخمی کردیا۔ ونڈالہ روڈ شاہدرہ کا رہائشی اخبارفروش بابر علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اخبارات لینے کیلئے لاہور مارکیٹ جا رہا تھا۔ اخبار فروش یونین لاہور کے چیئرمین چوہدری عاشق علی اور صدر اور مشتاق احمد نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا کہ اخبار فروشوں کو تحفظ دیا جائے۔علاوہ ازیں کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوو¿ں نے ایک فیکٹری کو مال سپلائی کرنے والے نوجوان اظہر محمود کو روک کر 10 لاکھ کی رقم چھین کر لے گئے۔ لاہور کا رہائشی اظہر محمود موٹر سائیکل پر سوار ہوکر لاہور روڈ پر واقع فیکٹری رقم لے کر لاہور آ رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے اسے روک کرلوٹ لیا ۔نامعلوم چوروں نے یعقوب احمد کے گھر داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور رایفل چوری کر کے لے گئے۔ شاہدرہ کے قریب ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر نوجوان روک کر موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن