• news

عمران کے بغیر قومی سیاست میں ڈاکوئوں‘ چوروں کا راج ہوگا: عمر چیمہ


لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بغیر قومی سیاست میں چوروں ڈاکوئوں کا راج ہو گا، پی ڈی ایم ایک کے بعد ایک پینترا آزما رہی ہے، عوام انکی ایک نہیں چلنے دے رہی۔ عمر سرفراز چیمہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لوٹ مار ٹولہ عوامی سیاست سے مقابلہ نہ کر سکا تو عمران خان کے خلاف محلاتی سازشوں کا راستہ اپنایا، ٹیکنیکل بنیادوں پر عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش ظاہر کرتی ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاسی زمین سکڑ چکی۔ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پہلے بین الاقوامی مداخلت کو دعوت دی گئی، اب ریاستی اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم جماعتوں کا ہمیشہ سے یہی وطیرہ رہا ہے، مگر اب مزید نہیں، عمران خان نے خود جھکنا  سیکھا ہے اور نہ عوام کو سکھایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن