ڈاکوؤں‘ چوروں نے متعدد شہریوں کو نقدی‘ زیورات‘ کاروں سے محروم کر دیا
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ جوہر ٹاؤن، پی بلاک میں پستول اور خنجر سے مسلح 2ڈاکوؤں نے اعظم بٹ کے گھرمیں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 23لاکھ اور زیورات لوٹ لئے ڈاکوؤں نے معذور میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ سول لائن میں افضل اور اس کی فیملی سے4لاکھ37ہزار زیورات اور موبائل فون، کاہنہ میں عاصم سے ایک لاکھ55 ہزار اور موبائل فون، مناواں میں عابد سے جواد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، شالیمار میں احسن سے 98ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں سلیم سے 59ہزار روپے اور موبائل فون، داتا دربار ظہیر سے 46ہزار او رموبائل فون، رائے ونڈ سٹی میں بلال سے 27ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں شیخ احمد سے 14ہزار ور موبائل فون ، راوی روڈ سے سرفراز سے 11ہزار او رموبائل فون ، چوہنگ میں قذافی سے7ہزار موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ چوروں نے شاہدرہ میں فاروق کے گھرسے4لاکھ زیورات اور دیگر سامان ، شیراکوٹ میںفہد کے گھر کے تالے توڑ کر الماری سے 3لاکھ ،گھڑی اور پرفیوم مسلم ٹاؤن اور ڈیفنس سے2 کاریں، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ سے رکشہ جبکہ گلبرگ، شاہدرہ ٹاؤن ، راوی روڈ ، سمن آباد ، نولکھا ، شادمان، ٹاؤن شپ اورسمن آباد سے8موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔