سانگلہ ہل:کھانا لیٹ ملنے پر نوجوان نے شہ رگ پر بلیڈ چلا دیا
سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) محلہ کرامت آباد میں کھانا لیٹ ملنے پر مشتعل ہوکر ایک 22سالہ نوجوان ریاض بلوچ نے اپنی شہ رگ پر بلیڈ چلا دیا۔ اسے فوری طور پر مقامی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ نے حسب سابق اسے مخدوش حالت میں قرار دے کر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا۔