• news

اسرائیل کا ایک اور ڈرون طیارہ فلسطین میں گر کر تباہ


 تل ابیب (آئی ا ین پی ) اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلہ میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلہ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ 

اسرائیلی فوج نے اس حادثہ کی وجہ ڈرون طیارے میں ہونے والی فنی خرابی کو بتایا ہے۔ اس ڈرون طیارے کی اس علاقے میں پرواز کی وجہ اور اس کے ماڈل کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند دن پہلے اسرائیلی فوج کے حوالے سے خبر تھی کہ مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدوں کی تیز ہوتی کاروائیوں کو روکنے کے لئے جنین اور نابلس میں حملہ آور ڈرون طیارے مستقر کئے جائیں گے۔ مغربی کنارے خصوصا نابلس اور جنین میں فلسطینی مجاہدوں کے مسلحانہ مقابلے نے اسرائیل کو پہلے سے زیادہ پریشان کر دیا ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ صرف غزہ میں فلسطینی مقاومت کے بار ے پریشان تھے۔ یاد رہے کہ جعلی اسرائیلی حکومت سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور آبادکار صیہونی، فلسطین چھوڑ کر دوسرے ممالک جانے کا سوچنے لگے ہیں۔
اسرائیلی ڈرون تباہ 

ای پیپر-دی نیشن