• news

امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر کا دورہ پاکستان، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس


 اسلام آباد (این این آئی)ا مریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے قونصلر ڈیرک چولٹ اور سینئر امریکی حکام نے تین روز پر مشتمل دورہ پاکستان کیا اور پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر  افسوس کا اظہار کیا۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قونصلر ڈیرک چولٹ اور سینئر امریکی حکام نے اسلام آباد اورکراچی کا دورہ کیا جو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کا اظہار ہے۔سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے 75 سال کو یادگار بنانا تھا جبکہ قونصلر چولٹ نے حالیہ سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔اس کے علاوہ امریکی قونصلرچولٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر گفتگو کی۔

ای پیپر-دی نیشن