• news

برازیل: ایک نرسنگ ہوم میں  آ تشزدگی سے 6 افرا د ہلاک


ساپالو(شِنہوا) ساپالو کے مشرقی علاقے میں ایک غیر منظور شدہ نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ساپالو فائرڈیپارٹمنٹ کے ترجمان آرون باربوسا نے بتایا کہ آگ کھانے کے کمرے سے شروع ہوئی جو دیگر کمروں تک پھیل گئی جس سے 5 معمر افراد اور ایک ان کی دیکھ بھال کرنے والا ہلاک ہوگیا۔نرسنگ ہوم کا نام "لار دا ووو" تھا اور اس کے پاس صفائی کے اجازت نامے کی کمی تھی، اس کے علاوہ وہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر بھی کام کررہا تھا۔پڑوسیوں نے بتایا کہ وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ اس جگہ پر نر سنگ ہوم کام کررہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ تقریبا 4 گھنٹے تک جاری رہی۔
برازیل آتشزدگی

ای پیپر-دی نیشن