صحافی کالونی کی تقریب کی جھلکیاں
پرویز الٰہی اہل صحافت کے محسن‘ زندہ باد کے نعرے، کالونی فیز ٹو کے اعلان پر بھرپور تالیاں
لاہور (نیوز رپورٹر)٭ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب کی گرانٹ 2 کروڑ روپے کرنے اور گرانٹ کو آئندہ بجٹ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تو 90 شاہراہ قائداعظم پر تقریب میں موجود صحافیوں نے پرویز الٰہی زندہ باد کے واشگاف نعرے لگائے۔ ٭ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے پرویز الٰہی کو اہل صحافت کا محسن قرار دیا اور کہا کہ پرویز الٰہی نے ہمیشہ صحافیوں کو عزت اور احترام دیا ہے۔ ٭ وزیراعلیٰ نے صحافی کالونی کے فیز ٹو کا اعلان کیا جس پر صحافیوں نے بھرپور تالیاں بچائیں اور پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ ٭ پرویز الٰہی نے فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی سالانہ گرانٹ پانچ لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا تو فوٹو گرافرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٭ فوٹو گرافرز نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر اقبال چودھری کا شکریہ ادا کیا۔ ٭ وزیراعلیٰ نے صحافی برادری کی بہبود کیلئے اعظم چودھری اور رانا عظیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔
جھلکیاں