گوجرانوالہ جلسہ فلاپ شو تھا، پھر ثابت ہو گیا گوجرانوالہ ن لیگ کا گڑھ ہے:شازیہ فرید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسہ کپتان کافلاپ شو تھا، ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ گوجرانوالہ ن لیگ کا گڑھ ہے، نااہل کپتان کے جلسے میں انکے اتحادی وزیر اعلی پنجاب نے بھی شرکت نہیں کی جس سے اسکی حیثیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے، آدھے سے زیادہ سٹیڈیم خالی ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان انتہائی غیر مقبول ہو چکے، سابق وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب پر ویز الہی کی راہیں الگ ہو چکی ہیں،ن لیگ پنجاب میں بہت جلد سرپرائز دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ کپتان کا فلا پ اور ناکام شو تھا جہاں پارٹی راہنما ایک دوسرے سے دست و گریباں تھے، انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پنجاب میں بھی ن لیگ کی حکومت ہو گی اور یہاں ن لیگی قیادت خدمت اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جھوٹ سن سن کر عوام بے زار ہو چکے انکے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام نہیں۔