• news

 تحریک انصاف اقتدار کا دوبارہ خواب دیکھنا چھوڑ دے: عصمت انصاری

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق چیئرمین ،صدر ن لیگ پی پی 57لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار کا دوبارہ خواب دیکھنا چھوڑ دے عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مسلسل ساڑھے تین سال عوام کا شدید استحصال کیا ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرنے والوں کو اب ان غم زدہ حالات میں جلسے کرنے کی بجائے سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے عملی کردار ادا کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان میچ ہارچکاہے، موجودہ ملکی مسائل پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہیں، وزاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مشکلات کو عبور کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے ۔عمران خان حقیقی آزادی تحریک کی آ ڑ میں حقیقی این آر او چاہتے ہیں،عمران خان کہتا تھا کہ میں ان کو رلاوں گا اب خود رو رہا ہے، وہ اپوزیشن سے محفوظ راستہ مانگ رہاہے، پی ڈی ایم قیادت کو این آر او نہ دینے کی رٹ لگانے والا اب خود پاوں پکڑ کر این آراو مانگ رہاہے۔

ای پیپر-دی نیشن