• news

 مشکل گھڑی میںدکھی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں: سخاوت علی 

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے ممبران کی جانب سے سیلاب زدگان میں 7ٹرک راشن اور 12لاکھ روپے تقسیم کئے گے راشن پیکج میں اشیائے خوردونوش،خشک راشن،کپڑے،جوتے اورادویات وغیرہ شامل ہیں اس موقع پر امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے سرپرست سخاوت علی ڈگرا نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم دکھی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی بحالی تک امداد جاری رکھیں گے بدقسمتی سے قدرتی آفت نے کروڑوں افراد کو بے گھر کردیاہے ان کے گھروں کی بحالی تک زیادہ سے زیادہ کوشش کریں جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں راشن اور نقد رقم تقسیم کی گئی ہے ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن