• news

گوجرانوالہ کے کامیاب جلسہ نے امپورٹڈ حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیں: رانا نذیر

کامونکی(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ نے امپورٹڈ حکومت کی نیندیں حرام کردی ہیں،کامیاب تاریخی جلسہ عمران خان کی قیادت پر عوامی ریفرنڈم تھا۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں ،سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری علی وکیل خاں،سیٹھ عبدالرب عدنان،صدر تحریک انصاف سٹی کامونکی میاں حامد علی لیاقت ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین یونین کونسل سادھوکی چودھری گلفام ورک،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل ماڑی ٹھاکراں چودھری ضیائ￿  اللہ سندھو نے گوجرانوالہ میں ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ پر قیادت کو مبارکباد اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے  دھوکہ   دیکر اقتدار پر قبضہ کیا ، نتائج عوام بے تحاشا مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں جبکہ ملک کے اثاثوں کو گروی رکھ کر قرضے حاصل کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن